Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون ٹائپ شدہ الفاظ بھی ریکارڈ کرتے ہیں

 واشنگٹن.... سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ آپ کا فون آپ کی ہر بات سن رہا ہے اور پھر اسے سن کر آپ کے لئے اس امر کا اہتمام کرتا ہے کہ کونسا اشتہار آپ کو دکھایا جائے۔ انہوں نے کہا  کہ  اہم الفاظ اور جملے ریکارڈ ہوتے ہیں اور پھر یہ موبائل فون اسی حساب سے کام بھی کرتا ہے۔  ماہرین نے خبردار کیا کہ فیس بک اور انسٹا گرام جیسی ایپس اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتی ہیں۔ یہ سماجی نیٹ ورک آپ کی نجی باتوں کا اندازہ لگا کر اشتہارات دکھاتے ہیں۔  واضح رہے کہ برسوں سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین یہ شکایت کرتے رہے ہیں کہ آپ کافون ہر لفظ ریکارڈ کررہا ہے حتی کہ جب یہ آپ کی جیب میں بھی ہو تب بھی کام کرتا رہتا ہے۔ کئی لوگوں نے اس کی شکایت کی جس پر باقاعدہ تحقیق کی گئی تو محققین نے اسے بالکل درست قرار دیا۔ متعدد جدید اسمارٹ فون مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔ جو ’’ہائی‘‘ یا ’’اوکے‘‘ یا پھر ’’گوگل‘‘ بولنے پر ہی کام شروع کردیتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون آپ کا ہر ہر جملہ ریکارڈ کررہا ہوتا ہے۔  ایک محققی نے یہ بھی دعویٰ کردیا کہ جو لفظ آپ ٹائپ کرتے ہیں وہ بھی ریکارڈ ہورہا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سوٹ کیسوں کے غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کا نادر طریقہ

شیئر: