Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ میں کون رکاوٹ،عمران نے بتا دیا

جدہ (خالد خورشید ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ نہ ملنا بہت بڑا المیہ ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو پتہ تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ اس لئے دونوں پارٹیوں نے الیکشن ریفارمز کمیٹی میں اس کی مخالفت کی ۔اردونیو ز کو انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مشاہد حسین نے ن لیگ کی طرف سپریم کورٹ میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے شروع سے طے کرلیا تھا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جا ئے ۔ ا س کے لئے الیکشن ریفار مزکمیٹی میں ہر قسم کی رکاوٹ اور تاخیری حربے استعمال کئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔ دنیا بھر میں بیرون ملک پاکستانیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ ان لوگوں کو جب مشکلات پیش آتی ہیں تو کتنے شرم کی بات ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ حکومت کوان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے۔ سفارتخانوں کو مدد کرنی چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مختلف ملکوں کی جیلوں میں پاکستانی پڑے ہیں۔ ان کی داد رسی کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سب سے زیادہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں ہم ان کی زرترسیلات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔سب سے زیادہ زر ترسیلات سعودی عرب سے میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے آتی ہیں۔ اگر یہ پیسہ نہ بھیجیں تو حالات اور برے ہوں۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ اسلامی دنیا کا مضبوط ملک ہونے کے ناتے پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اسلامی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات میں ثالثی کردار اد ا کرے ۔ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ مسلم امہ کو متحد رکھیں ۔ 
مزید پڑھیں: افتخار چوہدری کے پیچھے ن لیگ ہے ،عمران خان

شیئر: