Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی دلچسپ اور تاریخی حقیقتیں

 
ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ نے دنیا بھر میں فٹبال کے چاہنے والوں کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ۔اندازوں اور امیدوں سے بھرپور اس میگا ایونٹ میں بھی کئی یادگار لمحات ریکارڈ پر آئیں گے جو برسوں یاد رکھے جائیں گے ۔ گزشتہ 20ٹورنامنٹ کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق گزشتہ یادوں کو تازہ کرنے کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں ۔ سب سے پہلی اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا کوچ ہمیشہ اسی ملک کا رہا ہے جہاں کی ٹیم ہے ۔ کسی دوسرے ملک کے کوچ نے اپنی ٹیم کو فائنل جیتنے میں مدد نہیں کی ۔ برازیل جیسے نسبتا چھوٹے ملک کی ٹیم سب سے زیادہ 5بار ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے گھر لیجانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی نیرو سلاف کلوزا ہیں جنہوں نے 4ٹورنامنٹ میں 16گول کئے ۔ حالیہ ورلڈ کپ میں آئس لینڈ اور پانامہ کی ٹیمیں ایسی ہیں جو پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل ہو رہی ہیں ۔1986ءسے اب تک ورلڈ کپ کی تمام فاتح ٹیمیں پہلے راونڈ سے ہی اول رہیں اور اپنی بھرپور فارم کے ذریعے ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہیں ۔ فیفا ورلڈ کپ کی دلچسپ حقیقتوں میں ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ میزبان ٹیموں نے ہمیشہ پہلا راونڈ کوالیفائی کیا ماسوائے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ۔ 1998ءکے ورلڈ کپ میں فرانس ایسا ملک تھا جو میزبان کی حیثیت سے آخری بار فاتح بنا اس کے بعد کوئی میزبان ملک ورلڈ کپ ٹرافی پر قبضہ نہیں جما سکا ۔ گزشتہ 20ٹورنامنٹ میں یورپی ممالک نے 11جبکہ جنوبی امریکہ کی ٹیموں نے 9بار ورلڈ کپ کو اپنے گھر کی زینت بنایا ۔ 

شیئر: