Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی 20 کے 6 ملین یونٹ فروخت‎

ہواوے کمپنی کے پی 20 سیریز کے اسمارٹ فونز کی فروخت چھ ملین تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال مارچ میں متعارف ہونے والی پی 20 سیریز میں ‏پی 20 لائٹ ، پی 20 اور پی 20 پرو اسمارٹ فون شامل تھے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پی 10 سیریز کی نسبت پی 20 سیریز کی فروخت میں 81 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسمارٹ فونز کے خصوصیات کا ایک بارپھر جائزہ لیا جائے تو اسمارٹ فونز میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، فل ویو ڈسپلے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیمرہ فیچرز دیے گئے تھے۔ پی 20 میں 5.8 انچ ڈسپلے ، 20 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 3400 ملی ایمپیئر اوز کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔پی 20 لائٹ میں 5.84 انچ ڈسپلے ، 16 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 24 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 3000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری شامل ہے۔ پی 20 پرو میں 6.10 انچ ڈسپلے ، 40 میگاپکسل بیک کیمرہ ، 24 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ ، 6 جی بی ریم اور 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔‏ پی 20 لائٹ کی قیمت 20000 ہندوستانی روپے اور پی 20 پرو کی قیمت 65 ہزار ہندوستانی روپے ہے
 

شیئر: