پر امن عید شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے،جنرل باجوہ
راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں منائی جانے والی عید شہدا اور غازیوں کی مرہونِ منت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے موقع پر فوجی جوان اپنوں سے دور ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں۔، قوم کی عید کی خوشیاں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔ اس موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی برکتیں جاری رکھے، آمین۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔