Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار جا ں بحق

کوئٹہ ...کوئٹہ میں سریاب روڈ پر لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تینوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 2 کی شناخت انور اور نصب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی پوسٹ پر حملہ ناکام،3اہلکار جاں بحق،5دہشت گرد ہلاک
 

شیئر: