Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبر سے خاتون کی لاش نکالنے کی ناپاک کوشش

مین پوری۔۔۔۔۔مین پوری کے عیدگاہ قبرستان سے خاتون کی لاش نکالنے کی کوشش پر ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیور میں آسیہ نامی خاتون کی دہلی میں 12جون کو بیماری سے موت ہوگئی تھی جسے عیدگاہ قبرستان میں دفنادیا گیا تھا ۔ نامعلوم افراد نے قبرکھود کر میت کا پیر چادر سے باندھ کر باہر نکالنے کی کوشش کی جس سے پیر ٹوٹ گئے اور نعش نہیں نکل سکی۔ اس واقعہ سے پورے قصبے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم دیویندر کمار ، اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ پولیس نے نعش کو دوبارہ  دفن کرادیا اور قبرکھودنے والے نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -چھیڑ خانی پر خونریز تصادم ،2ہلاک ،10زخمی

شیئر: