Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر یقینی صورتحال کے باعث 25 جولائی کو انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے

 رمضان میںکراچی کے شہری پینے کے پانی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے پریشان رہے، قاری محمد عثمان 
مکہ مکرمہ ( محمدعامل عثمانی ) جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن نے جہاں کراچی کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے وہاں گزشتہ سالوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عمرہ کے بعد وطن واپسی کے موقع پراردو نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہاکہ آج کے اس ترقیاتی دور میں کراچی جیسے بین الاقوامی شہر کے گھنی آبادی والے علاقوں میں گزشتہ 8 اور 4 سالوں سے پینے کا پانی نہیں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ واٹر بورڈ اب ایک سیاسی ادار ہ بن کر رہ گیا ہے ۔ دوسری طرف کے الیکٹرک نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھدیا ہے رمضان المبارک کی اس شدید گرمی میں ایک طرف شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے تو دوسری طرف سحری وافطاری تراویح یا پھر دن بھر کی گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو نڈھال کردیا مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ قاری محمد عثمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی موجودہ نازک صورتحال میں اندیشہ یہ ہے کہ پینے کے پانی کا مسئلہ اگر حل نہیں کیا گیا تو پھر صورتحال انتہائی سنگین ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے یاغیر یقینی کی فضا ختم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح قبل از وقت دھاندلی اور انجیئرنگ نتائج کی فضا بنائی جا رہی ہے۔

 

شیئر: