Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم منصوبے کیلئے فنڈ

  رواں مالی سال کے 11ماہ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت پٹرولیم اورقدرتی وسائل ڈویژن کے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر15520.056ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ رواں مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم اورقدرتی وسائل ڈویژن کے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 16049.928ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان کیلئے 4عدد ڈرلنگ رگز کی خریداری کیلئے 415.807ملین روپے، بدین اورجنوبی سندھ کے دیگرعلاقوں میں کوئلہ کے نئے ذخائر کیلئے 24.681ملین روپے، بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقوں اوتھل اوربیلہ میں میٹالک منرلز کی تلاش اورتجزیہ کے منصوبہ کیلئے 5.892ملین روپے، سالٹ رینج پنجاب میں ٹریژی کول کی تلاش کیلئے 2.444ملین روپے اوربلوچستان کے علاقوں نوشام اوربہلول میں کوئلہ کی تلاش اورتجزیہ کے منصوبہ کیلئے 15.614ملین روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔
ناروال میں گیس فراہمی منصوبہ کیلئے 387.421ملین روپے، سیالکوٹ 238.786ملین، لاہور300.402ملین، شیخوپورہ 340.466ملین، پشاور 250 ملین، سوات شانگلہ 252.317ملین روپے، ایبٹ آباد 700.020ملین، مری 28.963ملین اورچکوال میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 254.437ملین روپے ، جھنگ ، ساہیوال، اوکاڑہ اورننکانہ صاحب میں فراہمی¿ گیس کے منصوبوںکیلئے بالترتیب 100ملین، 105.357ملین، 237.610ملین اور250 روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔
حکومت کی ان کوششوں کا مقصد یہ ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پٹرول اور گیس کے کنویں کھدوائے جاسکیں تاکہ ملک کو تیل کے شعبے میں خودکفیل بنایا جاسکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: