Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزیوں پر اعتراض سمیت آن لائن 8 سہولتیں دیجائیں گی، محکمہ ٹریفک

جدہ..... سعودی محکمہ ٹریفک نے آن لائن خدمات کا سلسلہ وسیع تر کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ آئندہ ایام میں جملہ خدمات آن لائن پیش کرنے کا تہیہ کرلیا گیا ہے۔ اس کے تحت 8 سہولتیں پیش کی جائیں گی۔ اگر کسی ڈرائیور یا کار کے مالک کو کسی ٹریفک خلاف ورزی پر اعتراض ہوگا تو اسے دفاتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے بلکہ آن لائن اپنا اعتراض ریکارڈ کراسکے گا۔ اسی طرح افراد ایک دوسرے کو گاڑی کی نقل ملکیت کی کارروائی آن لائن کرسکیں گے۔ نمبر پلیٹ ، استمارہ یا لائسنس گم ہونے کی اطلاع بھی آن لائن دی جاسکے گی۔ حادثات سے متعلق معلومات اسی طرح زیر تحویل گاڑیوں سے متعلق معلومات بھی آن لائن حاصل کی جاسکیں گی۔ علاوہ ازیں مخصوص نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی آن لائن ہوگی۔ محکمہ ٹریفک سے رجوع کرنے کیلئے آن لائن مختار نامہ بھی جاری ہوگا۔ نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کی کارروائی نیز کسٹم کارڈ کا اندراج آن لائن ہوگا۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال میں کمی واقع ہونے لگی ہے۔
 

شیئر: