Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اعتراضات کا جواب دیں روئیں مت،مریم اورنگزیب

   اسلام آباد... مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان 5 سال کی کارکردگی کے ساتھ اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے۔الیکش ا نتخابات25 جولائی کوہیں۔ ابھی سے رونا شروع کردیا ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چو ہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جوعمران خان اورتحریک انصاف سے سوال کرے اس کو گالی۔اب الزامات لگانے اور گالی دینے سے بات نہیں بنے گی۔عمران خان آج الیکشن کمیشن میں کیوں نہیں پیش ہوئے، قوم کو بتائیں۔ اب رونے سے بات نہیں بنے گی۔خیبرپختونخوا میں کام کیا ہوتا توآج رونا نہ پڑتا۔انہوں نے کہاکہ اب اپنے بوئے ہوئے بیج کاٹنا پڑیں گے۔عمران خان کاغذات نامزدگی پراعتراضات کے جواب دیں روئیں مت ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان25 جولائی کوکیا کریں گے۔عوام کو کیا جواب دیں گے۔ایک ٹاک شومیں 4 سوالات کا جواب نہ دینے والا عوام کوکیسے جواب دے گا ۔
مزید پڑھیں:عمرا ن نے اعتراضات پر جوا ب جمع کرادیا

شیئر: