Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کے جلسے میں گو نواز گو کے نعرے

راولپنڈی ..سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف ہم سے زیادہ سیاسی اور اہل نہیں تھے۔ 34سال تک سیاسی بوجھ اٹھایا۔چکری میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف کا مجھ پر نہیں میرا ان پر اور ان کی فیملی پر قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے سے مخالفین پر خوف طاری ہوگیا۔ حلقے کے لوگوں نے محبت دے کر دل خوش کردیا۔25 جولائی کو کارکنوں کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ جس پر اللہ کا کرم ہو کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ چکری کے کارکن مخالفین کو شکست دینے کے لئے تیار ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جب ن لیگ بنارہے تھے تو 15سے 20 لوگ تھے لیکن آج ان میں سے ایک بھی پارٹی میں موجود نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہتا تھا آج ن لیگ اور نوازشریف کے حوالے سے کھلی باتیں کروں، ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کھل کر سامنے رکھوں گزشتہ کئی ماہ سے نوازشریف اور ان کی بیٹی کا جوکردار رہا ہے وہ سامنے لاناچاہتا ہوں جو کچھ میں نے بر داشت کیا اسے قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوںلیکن یہ بتانے کا موقع نہیں۔ کلثوم نواز کی زیادہ طبیعت خراب ہے۔ شریف خاندان مشکل میں ہے۔ ایک حجاب ہے جو مجھے بولنے سے روکتا ہے۔ بولنا شروع کروں تو اصلیت سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری نواز شریف سے راہیں جدا ہو جائیں۔ میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی کبھی خوشامد نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ بکنے والا ہوں اور نہ ضمیر فروش ہوں۔ سیاست صرف عزت کے لئے کروں گا۔ ایسا کوئی کام نہیں کیا جو اصولوں کے منافی ہو اپنے حلقے کے لئے ضرور کام کیا۔سیاست کو علاقے کی ترقی کا ذریعہ بنایا۔ جلسے میں کارکنوں نے گو نوازگو کے نعرے لگائے تاہم چوہدری نثار نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔
مزید پڑھیں:ایک شخص کیلئے بیانیہ نہیں بدلا جا سکتا ،پرویز رشید
 

شیئر: