Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب کچھ اچانک کیسے ہوگیا،عرفان خان

بالی وڈ کے مشہور اداکارعرفان خان ان دنوں کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں ۔ ایسے میں جہاں انہیں جسمانی تکالیف کا سامنا ہے ،وہیں وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلاہیں۔ حال ہی میں عرفان خان نے ایک نوٹ تحریر کیاہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سب کچھ اچانک کیسے ہوگیاتاہم اب انہوں نے کینسر جیسی بیماری کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے آگے سر تسلیم خم کرلیا ہے۔عرفان خان کے مطابق وہ کچھ وقت پہلے تک زندگی کو ایسا محسوس کرتے تھے، جیسے وہ کسی تیز رفتار ٹرین میں سوار ہوں اور وہ تیزی سے خوابوں، خواہشات، خوشیوں اور منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے۔
 

شیئر: