Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتتاحی میچ میں روسی کھلاڑیوں نے قوت بخش ادویہ استعمال کیں، جرمن ٹی وی

 ریاض.... جرمن چینل اے آر ڈی نے خصوصی ٹی وی رپورٹ جاری کرکے یہ دھماکہ خیز خبر دی ہے کہ ورلڈ کپ 2018ء کے افتتاحی میچ میں سعودی ٹیم کے خلاف کھیلنے والے روسی کھلاڑیوں نے قوت بخش دوائیں استعمال کی تھیں۔ اس افتتاحی میچ میں روس نے سعودی عرب کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ ہسپانوی جریدے " ایس " نے توجہ دلائی ہے کہ اگر مذکورہ الزام ثابت ہوگیا تو ا یسی حالت میں افتتاحی میچ کے پوائنٹس سعودی ٹیم کو مل جائیں گے۔ جرمن رپورٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے کہ روسی کھلاڑیوں نے جس طرح 2014ءکے دوران برازیل میں قوت بخش دوائیں استعمال کی تھیں انہوں نے اپنا یہ وتیرہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا ہے کہ روسی سراغرساں اس حیلے بازی کو چھپانے کیلئے باقاعدہ مداخلت کررہے ہیں اور فیفا کے عہدیدار الزام ثابت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ 
 

شیئر: