Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن مانسن چڑیا گھر آنیوالوں سے اشاروں کی زبان میں بات کرتا ہے

 میامی ..... میامی کے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بن مانس نے اشاروں کی زبان استعمال کرتے ہوئے سمجھا دیا کہ اب اسے خوراک نہ ڈالی جائے۔ اس وقت اسکا نگراں بھی کھڑا ہوا تھا لیکن جب اس نے یہ دیکھا کہ نگراں کی توجہ اس کی جانب نہیں تو اس نے جو کچھ اس کے انکلوژر میں پھینکاگیا تھا آنکھ بچا کر کھا گیا ۔ واضح رہے کہ چڑیا گھر میں لوگوں کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ جانوروں کو خوراک ڈالیں تاہم ایک شخص نے بن مانس کی طرف ایک مالٹا اچھال دیا تھا۔ جو اس نے کیچ کرلیا پھر چاروں جانب دیکھا او رجب اسے یقین ہوگیا کہ اسکا نگراں اسے نہیں دیکھ رہا تو اس نے اسے کھانا شروع کردیا۔ اسکی ساری وڈیو اپ لوڈ کردی گئی جس پر مختلف تبصرے آئے  ہیں ۔ ایک شخص نے لکھا کہ مجھے دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی کہ بن مانسن بھی اشاروں سے اپنی باتیں سمجھا لیتا ہے۔ امریکہ میں بن مانسوں کو اشاروں کی زبان سکھانا عام بات ہے۔ حال ہی میں سان فرانسسکو کے چڑیا گھر میں ایک گوریلے کو اس قسم کی زبان سکھائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -بھورے ریچھ نے نوجوان ماہی گیر کو دریا میں ڈوبنے پر مجبور کردیا

شیئر: