Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سندھ میں کچھ ٹھیک بھی ہو رہا ہے؟ چیف جسٹس

کراچی۔۔۔  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ سندھ میں کوئی بھی کام ٹھیک ہو رہا ہے؟ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق سرکاری نوٹی فکیشن عدالت کو دکھاتے ہوئے بتایا کہ 149 گاڑیاں تحویل میں لی جا چکی ہیں۔ فیلڈ ورک اور دیگر مقاصد کے لیے لگژری گاڑیاں استعمال کی جا سکیں گی۔ جس کے لیے یومیہ 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔چیف جسٹس نے سرکاری نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ اب سندھ حکومت نے کرائے پر گاڑیاں دینا شروع کردی ہیں؟ سندھ میں کوئی کام ٹھیک بھی ہو رہا ہے؟ یہ سب بدنیتی کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس نوٹی فکیشن کے تحت وزرا سارا دن یہ گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔ وزرا کو پجارو سے کم گاڑی پسند ہی نہیں آتیں۔ بعد ازاں عدالت نے 28 جون تک کے لیے سماعت ملتوی کردی۔
 

شیئر: