Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلٹ ٹرین کیخلاف کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

سورت۔۔۔۔گجرات کے ضلع سورت میں کسانوں نے ممبئی ، احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کیلئے تحویل اراضی کیخلاف ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا۔ سورت کے قریب نیول سے شروع ہونیوالی اس ریلی میں کوسنبا، پلسانا، کامریج وغیرہ کے کسان شامل تھے۔ وہ تحویل اراضی پر دیئے جانے والے ناکافی معاوضے کی مخالفت کررہے تھے۔کسانوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ نعرے لگاتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے دفتر پہنچ کر 14مطالبات پر مشتمل درخواست سپر د کی۔واضح ہو کہ مجوزہ بلٹ ٹرین گجرات میں تقریباً35کلو میٹر کا فاصلہ طے کریگی اور اس کیلئے سورت، نوساری، ولساڈ ، بھڑوچ ، آنند اور احمد آباد میں زمینیں حاصل کی جارہی ہیں۔دوسری جانب سوراشٹر علاقے کے امریلی ضلع میں بھی کرجانا گاؤں کے قریب 10قریوں کے پردھانوں نے ٹریکٹرریلی نکال کرزمینوں کا نامناسب معاوضہ،ر یت اور دیگر معدنیات کی غیر قانونی کانکنی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کھانے کے معاملے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

شیئر: