Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے پا س کوئی ذاتی گاڑی نہیں

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔کوئی ذاتی گاڑی نہیں۔14 وراثتی جائدادیں ہیں۔ اہلیہ اور بچوں کے نام کوئی اثاثے نہیں۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثوں کی جو تفصیلات جمع کرائی گئی اس کے مطابق300 کنال پر محیط بنی گالہ رہا ئش کی مالیت صرف ایک کروڑ 14 لاکھ ہے ۔ عمران خان کے پاس 3 لاکھ 81 ہزار ڈالر، 7 ہزار پونڈ اور 2 کروڑ 93 لاکھ روپے موجود ہیں۔ زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کاآبائی پلاٹ ہے۔ اسلام آباد موہڑہ نور میں 6 کنال 16 مرلے اراضی ہے، جس کی مالیت 5 لاکھ روپے بتائی گئی ۔ عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں اپارٹمنٹ کیلئے ایک کروڑ 19 لاکھ روپے بھی پیشگی ادائیگی کی۔ عمران خان کے پاس 5 لاکھ کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے کے مویشی بھی ہیں۔ بھکر اور میاں چنوں میں 168 کنال آبائی اور رزعی اراضی ہے۔ عمران خان کو گزشتہ3 سال میں 5 کروڑ 34 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔ 12 لاکھ 65 ہزار روپے زرعی اور 3 لاکھ 39 ہزار انکم ٹیکس ادا کیا۔
مزید پڑھیں:زرداری کے اثاثے بھی منظر عام پر آگئے
 

شیئر: