Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: پہلے اسٹیج ڈرامے میں 3 سعودی اداکاراﺅں کی شرکت

 الاحساء ...... الاحساءمیں خلیجی تھیٹر کی جانب سے پیش کئے جانے والے پہلے شو " اخوان ام فہد" (ام فہد کے بھائی) میں پہلی مرتبہ 3 سعودی اداکاراﺅں نے بھی حصہ لیا۔ الاحساءکے ٹاﺅن اسکوائر الراشد کمپلیکس کے بالمقابل میدان میں عارضی تھیٹر لگایا گیا تھا۔ سعودی عرب کی سارہ الیوسف، عجیبہ اور جاسیکا نے دو سعودی اداکاروں عبدالرحمن المزیعل اور عبداللہ الفھید کے ہمراہ اسٹیج ڈرامہ میں حصہ لیا۔ کئی سعودی نوجوانوں نے رقص بھی پیش کیا۔ تین گھنٹے کا پروگرام انتہائی ذوق و شوق سے دیکھا گیا۔ 

شیئر: