Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے،زرداری

کراچی ... پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں۔ہمیں سیکیورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔ کوئی جواب نہیں۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔بلاول ہاﺅس میں بینظیر بھٹو کے یوم پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ بےنظیربھٹو کی شہادت پر امریکی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے یہی کوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو۔ ضیا الحق نے سمجھا تھا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل کر کے ا نہیں خاموش کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالفوں کو انتخاب میں شکست دیں گی۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
مزید پڑھیں:ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے ،بلاول

شیئر: