Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ72ہزار ووٹوں سے جیتوں گا،چوہدری نثار

راولپنڈی... مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ میں کسی ٹکٹ کا نہیں اوپر اللہ اور نیچے عوام کا محتاج ہوں۔25 جولائی کو ہونےوالے عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دوںگا۔ مشرف دور میں (ق) لیگ کا ایم پی اے رہنے والا آج نواز شریف سے وفاداری دکھا رہا ہے۔ یہ قیامت کی نشانیاں ہیں ان کی مثال  ایسی ہے جیسے چور پولیس کی تعریف کررہا ہو۔ہفتہ کو راولپنڈی کے علاقے چک بیلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آستین چڑھا کر تو ہر کوئی تقریر کر سکتا ہے لیکن میں نے حلقے کی گلی گلی میں کام کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مسافر عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔ آپ کے پاس ایک شخص ٹیکسلا سے ووٹ لینے آئے گا۔ اس شخص کی ایم اے، بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور وہ میٹرک بھی فیل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی پہچان یہ ہے کہ وہ میرا مخالف ہے۔ اس لئے پیپلزپارٹی اور مشرف نے اسے وزیر بنایا۔ میری مخالفت کی وجہ سے ہی عمران خان نے اسے ٹکٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے عوام نے مجھے ایک لاکھ 38 ہزار ووٹوں نے جتوایا تھا۔اس مرتبہ ایک لاکھ 72 ہزار ووٹوں سے جتوائیں گے۔ یہاں سے ریکارڈ کامیابی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور جیل بھیجا گیا اور پھر جلا وطن کر دیا گیا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) نے اس وقت صرف 13 نشستیں جیتیں۔ ان میں میری نشست شامل تھی۔
مزید پڑھیں:ن لیگ چوہدری نثار کے خلاف امیدوار نہیں کھڑا کرے گی

شیئر: