30سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں، لیلیٰ زبیری

سینیئراداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ30 سال کے فنی سفر میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ہمارے دور میں شوبز میں آنا بڑا کٹھن اور مشکل کام ہوتا تھا لیکن موجودہ دور میں بے پناہ آسانیاں پائی جاتی ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ۔ یہ وہ وقت تھا جب صرف ایک ہی ٹی وی چینل ہوتا تھا ۔ اس وقت نام کمانا بہت مشکل تھا جبکہ آج تو ٹی وی چینلز کی بھرمار ہے۔ اس کے علاوہ بھی نوجوان نسل کے پاس خود کو منوانے کے بے شمار پلیٹ فارم اور مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نیک نیتی اور لگن سے کام کریں توکوئی وجہ نہیں کہ آپ کو اس کا ثمر نہ ملے ۔ میں نے اپنے فنی کرئیر میں نیک نیتی اور بھرپور لگن سے کام کیا اورمجھے بے پناہ کامیابیاں بھی ملیں۔
 

شیئر: