Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ:انگلینڈ،جاپان اور پولینڈ میدان میں اتریں گے

 
ماسکو: آج 24جون کو فیفا ورلڈ کپ کا گیارہواں دن ہے ، آج بھی 3میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ شام 5بجے شروع ہوگااس میں گروپ جی کی ٹیمیں انگلینڈ اور پانامہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔یہ میچ نزہنی نووگورڈ کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ ایچ کی ٹیمیں جاپان اور سینیگال آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغاز رات 8بجے ہو گا اور ایکاترنبرگ میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں بھی گروپ ایچ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پولینڈ اپنے حریف کولمبیا سے ٹکرائے گی، یہ میچ رات 11بجے شروع ہو گا جو روس کے شہر خوبصورت شہر کازان کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: