Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: زہریلا کھانا کھلانے والی عورت گرفتار

رائے گڑھ۔۔۔۔مہاراشٹر پولیس نے رائے گڑھ ضلع سے ایک عورت کو کھانے میں زہر ملا کر 5 رشتہ داروں کو قتل کرنے کے الزام  میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جیوتی نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سیاہ جلد کے سبب لوگوں کے طعنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور بدلہ لینے کے لئے اس واردات کو انجام دیا۔رائے گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انل پراسکر نے بتایا کہ جیوتی نے 18 جون کوکھالاپور تحصیل کے مہاڑگاؤں میں ایک رشتہ دار سبھاش مانے کے یہاں ہونیوالی تقریب میں دال بنائی اور اس میں اُس نے زہریلا مادہ ملا دیا ۔اس کے بعد اپنی دونوں نند، سبھاش کی بیوی اور بیٹی کو دال کھانے کے لئے نکال کر دی ۔ وہ اپنے شوہر، ساس اور سبھاش مانے کو دال نہیں کھلا سکی کیونکہ وہ پہلے ہی کھانا کھا چکے تھے۔دال کھانے کے بعد 7 سے 13 سال درمیان کی عمر کے 4 بچے اور 53 سال کے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ زہریلا کھانا کھانے کی وجہ 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 120 لوگ بیمارہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سڑک حادثہ،9افراد ہلاک

شیئر: