Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں،سعد رفیق

لاہور...سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت تمام سازشوں کو مسترد کر دے گی۔شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹر انتخابی معرکے کے لئے کمر کس چکا ہے ۔ پنجاب جمہوریت اور آئین کے دفاع کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے ۔ ووٹر ہماری اہلیت کے حق میں ووٹ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے مارجن سے کم بیک کریں گے۔ووٹ کی طاقت تمام سازشوں کو مسترد کر دے گی ۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو ٹکٹ دیدئیے

شیئر: