Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاف پانی اسکینڈل،شہباز شریف کیلئے سوالنامہ تیار

لاہور ... نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے لئے صاف پانی اسکینڈل کیس میں سوالنامہ تیار کرلیا ۔نیب کے اجلاس میں شہباز شریف سے کئے جانے والے25 سوالات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ ٹیم نے ڈ ی جی نیب کو بریفنگ بھی دی ۔بتایا گیا ہے کہ50 کروڑ روپے کے واٹر پلانٹس ڈیڑھ ارب روپے میں لگائے گئے۔ کنسلٹنٹ نے جہاں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کی، وہاں نہیں لگائے گئے۔ کنسلٹنسی کی مد میں4 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ صاف پانی محکمے میں بھرتیاں شہباز شریف کی سفارش پر کی گئیں۔ سابق وزیر اعلی شہباز شریف پیر کو نیب کے سامنے پیش ہونگے۔ انہیں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سخت سوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:برطانوی اخبار کی رپورٹ مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش؟

شیئر: