Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس بات کا الیکشن،پیسہ برباد کیاجا رہا ہے،ریحام

  لندن ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے کتاب کے بارے میں منفی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ میں نے جو بھی باتیں لکھی ہیں وہ کسی پیرا ئے میں لکھی ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں اس طرح سے کتاب نہیں کچھ نہیں لکھا ۔ ہندوستانی ٹی وی کو ایک اور انٹرویو میں ریحام نے کہا کہ اسکینڈلز سے بھر پور کوئی کتاب نہیں لکھی جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔ اصل میں تحریک انصاف کو شاک سے زیادہ خوف ہے۔ اس لئے وہ اس طرح کی باتیں پھیلا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مثلا میں نے کتاب میں اگر لکھا ہے کہ میں نے عمران خان سے شادی کیوں کی تو اس کاوجہ بھی بیان کی ہے۔ لوگ باہر سے صرف یہ دیکھتے ہیں دروازہ بند ہے ۔اس بند دروازے کے پیچھے کیا ہے میں نے وہ لکھا ہے۔ لوگ کسی گھر کے باہر بڑی گاڑی کھڑی دیکھ کر کہتے ہیں کہ کیا قسمت ہے حالانکہ ا نہیں نہیں پتہ کہ اندر کی زندگی کیسی ہے ۔پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ میں نے کتاب میں یہ ساری باتیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ گناہ کریں تو ٹھیک ہے۔ اگر آپ گناہ کے بارے میں لکھیں تو آپ کو اعتراض ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کا کردار ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے۔ لوگوں میں یہ بات کہنے کی ہمت ہونی چاہئیے ۔اب جو پاکستان میں ہورہا ہے یہ کیا ہے؟۔کس بات کا الیکشن ہو رہا ہے۔ انتخابات پر تو صرف پیسہ برباد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی حکومت بنے گی،مشرف

شیئر: