Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کی کار شورومز میں دلچسپی

ریاض .... خادم حرمین شریفین کی جانب سے خواتین کو مملکت بھر میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سے عموماً او راس پر عملدرآمد کے بعد سے خصوصاً گاڑیوں کی مارکیٹ میں زبردست ہلچل نظر آرہی ہے۔ گاڑیوں کے ڈیلرز نے اپنے شو رومز میں سعودی لڑکیاں تعینات کردی ہیں۔ مقامی خواتین اور لڑکیاں گروپوں کی شکل میں نئے ماڈلز کی من پسند گاڑیاں دیکھنے اور انکی خصوصیات دریافت کرنے کیلئے شو رومز پہنچی ہوئی ہیں۔ بعض کمپنیاں ڈرائیور خواتین کو ٹرائل کی بھی اجازت دے رہی ہیں۔
 

شیئر: