Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے،نواز شریف

لندن...سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ واپس کر اکر جیپ کے نشان الاٹ کرائے جارہے ہیں۔علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔صاف اور شفاف الیکشن کی توقع ختم ہوتی جارہی ہے۔ اس بات کی بنیاد چیف جسٹس ثاقب نثار نے رکھی ہے۔دوسرے ادارے اس کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔یہ سب واقعات آئین اور قانون کے خلاف ہیں ۔ ان سب کی چانچ پڑتال ہونی چاہیے اور ایک دن ہوگی ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور رہنماو¿ں کو جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ملتان میں ہمارے ایم پی اے کے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے۔ راجن پور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ٹکٹ واپس کرائے گئے۔ یہ سب خبریں میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کی جانب کردیا گیا ۔ پاکستان انتہائی افسوس ناک صورتحال سے گزر رہا ہے ۔افسوس ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ جن کو جیپ کا نشان الاٹ ہورہاہے وہ کون لوگ ہیں ؟ ایک علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش ہورہی ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے سینیٹ کے اندر ممبر بنائے گئے اور پھر چیئر مین سینٹ بنایا گیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ الیکشن کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔صاف اور شفاف الیکشن کی توقع ختم ہوتی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے جو شخص دن رات ہمیں گالیاں نکالتا ہے اس کے ساتھ چیف جسٹس صاحب اسپتال میں اکٹھے نظر آتے ہیں۔ جس شخص کو نا اہل ہونا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس کے ساتھ چل رہا ہے۔وہ ایک کلیئر کیس تھا وہ نا اہل نہیں ہوا۔ اس کیس میں جسٹس فائز عیسیٰ نے کیا ریمارکس پاس کئے ۔کیا اس ریمارکس کو نظر انداز کر نا چاہیے یا اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے قرار داد پاس کی ہے۔ چیف جسٹس کے بارے میں کیا بات کررہے ہیں ؟ یہ سب چیزیں کس طرف نشاندہی کرتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی اپنے دفتر کا افتتاح کرتے ہیں تو ہزاروں لوگ جمع ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ورکرز کنونشن بھی آپ نے دیکھا ہے ؟انہوںنے کہاکہ قوم جاگ رہی ہے۔ایک تبدیلی آچکی ہے۔قوم کسی قیمت پر دھاندلی کو بر داشت نہیں کریگی۔ بڑی ہمت اور صبر کے ساتھ بات کررہا ہوں ارو بار بار اپیل کررہا ہوں۔دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام اداروں اور لوگوں سے اپیل کررہا ہوں جو آج تک مرتکب ہوچکے ہیں یا ہورہے ہیں وہ ایسا نہ کریں ۔چوہدری نثارکے حوالے سے سوال پر نوازشریف نے کہاکہ میں نے کبھی انکی بات کا جواب نہیں دیا۔ان کی باتیں بہت تکلیف دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:قائداعظم کا پاکستان یا لٹیروں کا،فیصلہ 4ہفتے بعد

شیئر: