Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف میں ٹکٹ فروخت ہوئے ،آفتا ب شیرپاو

پشاور...قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹ فروخت کئے گئے ۔اگر الیکٹ ایبلز انتخابات جیتے ہیں تو انہیں سیٹیں دے دی جائیں۔ الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔ الیکٹ ایبلز کے جیتنے کی بات سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے ۔پشاور میں پریس کانفرنس اور انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تحریک انصاف میں ٹکٹ فروخت کئے جانے کے ثبوت موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی روکنے کےلئے کردار ادا کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اس وقت چھیڑنے پر شکوک وشبہات موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر متنازعہ ایشو ہے اورمرکزی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں اسکے خلاف بل پیش کئے جاچکے ہیں ۔ کالاباغ ڈیم کے بجائے بھاشا ڈیم اور منڈا ڈیم جیسے منصوبوں پر توجہ دیکر ملک میں موجودہ پانی کی قلت کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ کالاباغ جیسے متنازع منصوبے پرسیاست کرنے سے قوم تقسیم ہوگی اہم قومی مسائل پس پشت چلے جائینگے ۔ا نہوں نے کہا کہ ایم ایم اے سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوپارٹی سیاست اور مفادات سے بالاتر ہوکر فاٹا انضام کے بعد وہاں ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا تاکہ وہاں کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
مزید پڑھیں:قائد اعظم کا پاکستان یا لٹیروں کا،فیصلہ4 ہفتے بعد
 

شیئر: