Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترا کھنڈ: پتھورا گڑھ میں طوفانی بارش، سڑکیں تباہ

پتھورا گڑھ۔۔۔۔اترا کھنڈ کے چین سے متصل سرحد ی علاقے میں مانسون کے دستک دیتے ہی طوفانی بارش کا آغاز ہوگیا۔پتھورا گڑھ میں ضلع کے مد کوٹ کے قریب بادل پھٹنے سے شدید بارش ہوئی جس سے پانی گھروں اور بازاروں میں بھر گیا۔سیر گھاٹ میں ہائیڈرو پروجیکٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔طوفانی بارش سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔لوگ پانی کے ریلے کو کسی طرح روکنے میں کامیاب ہوئے۔ پتھورا گڑھ کے ڈی ایم نے شدید بارش کے مد نظر دھار چولا اور مونسیاری تحصیل میں آج اسکول بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔پتھورا گڑھ کے منسیاری تحصیل میں بھی شدید بارش سے علاقے میں سڑکیں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں، متعدد خستہ مکانات منہدم ہوگئے، بازاروں اور گھروں میں پانی جمع ہوا۔ نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔ ٹریفک جام ہوجانے سے آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لگاتار بارش سے آئندہ دنوں میں مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے علاقے میں امداد و راحت رسانی کی ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانا مناسب نہیں، اسد اویسی

شیئر: