Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5561شہریوں کو اولاد کے نان نفقہ کا حکم

ریاض ..... سعودی عرب کی ایگزیکٹیو عدالتوں نے 5561مقامی شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آنا کانی بند کریں اور اپنی اولاد کو نان نفقہ کی مد میں 95ملین ریال ادا کریں۔ نان نفقہ کے سب سے زیادہ مقدمات 2068مکہ مکرمہ کے تھے۔ ریاض 1433 دوسرے، الشرقیہ 785تیسرے اور مدینہ منورہ 369چوتھے نمبر پر رہا۔ وزارت انصاف ان دنوں علیحدگی کے بعد مطلقہ اور اولادوں کو پریشان کرنے والوں کے تئیں سخت اقدامات کررہی ہے۔
 
 

شیئر: