Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5سال میں50لاکھ گھر تعمیر کرینگے،عمران خان

کراچی ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی جب تک نظام نہیں بدلا جائے گا ۔کراچی نیچے جاتا ہے تو ملک نیچے جاتا ہے۔باریاں لینے والوں نے ملک کی بیوروکریسی کو تباہ کردیا۔بڑے محلوں میں رہنے والے بتا نہیں سکتے کہاں سے پیسہ آیاہے۔شہباز شریف پولیس کے ذریعے ماورائے عدالت قتل کرواتے ہیں۔ ن لیگ کہتی تھی کہ امپائر کی انگلی سے مراد فوج ہے۔لاہور کو پیرس بنانے کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔میں آخری گیند تک کوشش پر یقین رکھتا ہوں۔بزنس کمیونٹی سے گفتگو اور آباد میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کھیل کے اصول ہیں مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔ڈر لگنا شروع ہوگیا کہ عوامی رائے سے جوش و جذبہ کم نہ پڑجائے۔ عوام تبدیلی کے لئے تیارہیں۔رکشہ اورموٹر سائیکلوں پر عوامی ریلیاں نکالیں ۔ عوام میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ اسی لئے یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔باریاں لینے والوں کے پاس کراچی کا حل نہیں۔اداروں کو تباہ کرنے والی جماعتیں ان اداروں کو ٹھیک نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر5 سال میں50لاکھ گھر بنائیں گے۔ یہ منصوبہ مذاق نہیں ۔ ہم اسے کر کے دکھائیں گے۔ ہاوسنگ پالیسی پر عمل کے لئے بیرون ملک ماہرین سے بھی رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگار ی ہے۔ نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملیں تو نوجوان چوری اور منشیات کی طرف جائے گا۔ اگر نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں تو اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہاوسنگ سیکٹر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سالانہ10 لاکھ گھروں کی تعمیر آسان چیلنج نہیں۔ یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ تحریک انصاف نے سالانہ 10 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا چیلنج قبول کیا ہے۔ بلین ٹری سونامی پر ہمارا مذاق اڑایا گیا ۔آج ورلڈ بینک اسے تسلیم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے۔ اگر ہاوسنگ پالیسی پر عمل ہوگیا تو یہ ملک میں معاشی انقلاب لے آئے گی۔
مزید پڑھیں:کراچی اٹھے گا تو پورا ملک اٹھے گا،عمران خان

شیئر: