Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل بیلنس پر ٹیکس تاحکم ثانی معطل رہے گا‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے موبائل فون کارڈز اور ایزی لوڈ پر عائد ٹیکس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی موبائل فون پر ٹیکسوں سے متعلق سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ آئندہ حکم جاری کرنے تک ٹیکس معطل رہے گا۔ اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس صرف 10 دن کے لیے معطل نہیں کیا تھا۔عدالتی حکم کی روشنی میں شہریوں کو 100 روپے کے ری چارج پر 100 روپے بیلنس ہی ملتے رہیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسوں کی بھرمار کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف بی آر نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے موبائل بیلنس پر تمام ٹیکسز فوری طور پر ختم کردیے تھے ۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ ٹیکسز کو 15 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے لیکن اب چیف جسٹس نے ٹیکسز کو تاحکم ثانی ختم کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایون فیلڈ ریفرنس،ن لیگ کی نئی حکمت عملی

شیئر: