Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

لاہور ...مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018ءکے لئے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوم میں اعتماد کو بحال کریں گے۔ساتھ ہی محروم طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے راست اقدام اٹھائیں گے۔ پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے۔ پنجاب میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کو بھی پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی بہت بڑا چیلنج ہے۔ دیا میربھاشا ڈیم (ن) لیگ کے منشور کی پہلی ترجیح ہو گی۔ ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے اگر چندہ اکٹھا کرنا پڑا تو وہ بھی کروں گا۔ اب دیا میر بھاشا ڈیم ہماری زندگی کا جزو بن چکا ہے۔ داسو ڈیم پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشور میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے کا پلان بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایک بچی کا وظیفہ200سے بڑھا کر ایک ہزار کیا تھا ۔ خود روزگار سکیم کے تحت 20 لاکھ افراد کو روزگار دیا۔ اس کے برعکس خیبر پختونخواہ میں تعلیم و صحت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پا اکستان کی بڑی آبادی کرائے کے گھروں میں رہ رہی ہے۔ عام آدمی کے لئے لاکھوں سستے گھر بنا کردیں گے۔ اس کے لئے بلاسود قرضے د ئیے جائیںگے۔
مزید پڑھیں:نیب انتقامی کارروائیاں بند کرے،نواز شریف
 

شیئر: