Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے آخری میچ بھی ہار گیا،آسٹریلیا کی 5وکٹوں سے فتح

 
ہرارے:گلین میکسویل اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں بننے والے103رنزکی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے میزبان زمبابوے کو5وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے 9وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنا کر آسٹریلیا کو 152کا ہدف دیا تھا، آسٹریلیا نے آخری اوور میں ہدف حاصل کیا ۔آسٹریلوی بولر اینڈریو ٹائے مین آف دی میچ رہے جنہوں نے 28رنز دے کر3وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری لیگ میچ میں زمبابوے کے کپتان ہملٹن ماساکیڈزا نے ٹاس جیت خود بیٹنگ کی۔ اوپنر سولومن مائر نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 63رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر پیٹر مور نے30رنز کا حصہ ڈالا باقی بیٹسمینوں میں کوئی بھی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا اور زمبابوے کی ٹیم مقررہ20اوورز میں9 وکٹوں پر151رنز ہی بنا پائی۔اینڈریو ٹائے نے28رنز دے کر3جبکہ بلی اسٹین لیک اور جھے رچرڈسن نے2،2وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ کے دوران آسٹریلوی ٹیم 15رنز پر ایرون فنچ اور28کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوپنرایلکس کیری سے بھی محروم ہو گئی تھی۔ دونوں نے با لترتیب3اور16رنز بنائے تھے۔ اس مرحلے پر ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل ٹیم کی مدد کو آئے اور تیسری وکٹ کی شراکت میں103رنز کا اضافہ کرکے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔گلین میکسویل کی صورت میں129رنز پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گری ۔ انہوں نے 5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 56رنز اسکور کئے ۔نک میڈنسن صرف2رنز بنا سکے جبکہ ان کے بعد ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ بھی زمبابوے کے ہاتھ آگئی لیکن اس وقت آسٹریلیا فتح کے قریب پہنچ کا تھا۔ مارکوس اسٹوئنز اور ایشٹن اگر نے12اور5رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر154رنز بناتے ہوئے5وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

شیئر: