Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندانوں میں علیحدگی بچوں کےلئے انتہائی نقصان دہ ہے ، امریکی تحقیق

ہیوسٹن.... خاندانوں میں علیحدگی بچوں کےلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ امریکہ میں کی جانے والی حالیہ تحقیق کے مطابق علیحدگی اختیار کرنے والے خاندانوں کے بچوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے صدمات بھی بچوں کی ذہنی نشو و نما کو کمزور کر دیتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ خاندانوںمیں تفرقے کا باعث بننے والے واقعات اور والدین سے جدائی کی صورت حال بچوں کی ذہنی نشو و نما کو سست کر دیتی ہے۔ ایسے حالات کے حامل بچے اپنی عمر کے بقیہ بچوں سے ہر میدان میں قدرے پیچھے دکھائی دیتے ہیں۔ ان بچوں کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے غیرمعمولی کوشش کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوہر اور بیوی میں علیحدگی کے بھی کم سن بچوں کی سوچ پر منفی اثرات پڑتے ہیں جبکہ وہ ذہنی دباو کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نفسیات نے اس ذہنی کرب کو ”ٹاکسک اسٹریس“ یعنی زہریلا دباﺅ قرار دیا ہے۔ 

شیئر: