Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو بچانا چاہتا تھا،چوہدری نثار

واہ کینٹ..سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف نے مجھ سے بے وفائی کی۔ خلائی مخلوق کے نہیں ،مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں ۔عزت عہدوں سے نہیں کردار سے آتی ہے۔نواز شریف کو کل والی صورتحال سے بچانا چاہتا تھا۔نواز شریف اب سوچ لیں کہ وہ غلط تھے یا میں غلط تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگ چھوٹے عہدوں کیلئے اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں۔ ہفتہ کوواہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 34 سال نواز شریف کے ساتھ رہا ۔مجھے 34 سالہ خدمت کے بعد کہا گیا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دیں۔ مجھے ٹکٹ کی ضرورت ہوتی تو درخواست دیتا میں۔ مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں۔ مجھے کسی اور ٹکٹ کی ضرورت نہیں ۔میں نے تھوک کر چاٹا اور نہ تحریک انصاف کا ٹکٹ قبول کیا ۔مجھے عوام نے ہمیشہ عزت دی ۔ متواتر 8 مرتبہ منتخب کرکے اسمبلی میں بھیجا۔انہوں نے کہاکہ دعوے اور تقریریں کرنا آسان۔میدان میں آکر کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ میرا موازنہ نواز شریف ، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقے سے کرلیں ۔میرے حلقے میں کام زیادہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف،مریم اور کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری

شیئر: