Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر نگر : بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

مظفر نگر۔۔۔۔اتر پردیش میں مظفر نگر کے میرا پور علاقے میں بیٹے نے باپ کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق میرا پور علاقے کے سکندر پور گاؤں میں نعمان اور اس کے 60سالہ والد سلیمان کے درمیان گھریلو معاملے پر بات طول پکڑگئی جس پر طیش میں آکر بیٹے نے دھار دار آلے سے حملہ کردیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران نعمان نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی سے والد کے ناجائز تعلقات تھے۔ میرا پور تھانہ انچارج منوج چودھری نے بتایا کہ قاتل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا اور قتل کا کیس درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -میڈیکل اور انجینیئرنگ کیلئے سال میں 2مرتبہ داخلہ جاتی امتحانات

شیئر: