Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجب طیب اردگان آج دوسری مدت کیلئے حلف اٹھائیں گے

انقرہ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے کو پس پردہ ڈالنے والے کسی بھی مؤقف کے سامنے ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ہم نے دہشتگردی کی زنجیر کے کئی ایک مہروں کو توڑ ڈالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کیخلاف جنگ بھی مسلسل جاری ہے۔ بتایا کہ پیر کوحلف برداری کی تقریب کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ضروری کارروائی کے بعد ایوان ِ صدر میں ایک شاندار فرائض کے آغاز کی داغ بیل ڈالی جائیگی۔تقریب میں 22 ممالک کے صدور، 17 وزرائے اعظم، نائب صدور اور اسپیکرانِ اسمبلی  شرکت کر یں گے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں قومی اسمبلی سے بھی بعض شخصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

شیئر: