Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ کا میٹرک کا رزلٹ 100فیصد رہا

 
فراز خالد، اسامہ یوسف اور عبداللہ وسیم فاطمہ عرفان ، فائقہ اعجاز اور لائبہ احمدکی نمایاں کامیابی
جدہ(ندیم ذکاء) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک کے سالانہ امتحان میںغرناطہ انٹرنیشنل اسکول و کالج جدہ کا نتیجہ 100فیصد رہا۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تمام طلباء و طالبات نے نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔اس سال کی خاص بات یہ ہے کہ اسکول طلباءنے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ گزشتہ برسوں میں طالبات زیادہ نمبر لے کر اسکول میں اول پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں۔ اس میں طلباءکی زیادہ محنت اور دلجمعی کا واضح عنصر شامل ہے جس کے لئے طلباءکے ساتھ ساتھ تدریسی عملہ بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔ فراز خالد نے 1043، اسامہ یوسف نے 1016 اورعبداللہ وسیم نے 944 نمبر حاصل کر کے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح طالبات میں فاطمہ عرفان نے 1041، فائقہ اعجاز نے 1037 اور لائبہ احمد نے1026 نمبر لے کر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔فراز خالد، اسامہ یوسف اور عبداللہ وسیم طالبات میں فاطمہ عرفان ، فائقہ اعجاز اور لائبہ احمدکو بہترین کامیابی حاصل کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مبارکباد اورآئندہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیاں سمیٹنے کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: