Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹن صفدر کی گرفتاری ،چوہے بلی کا کھیل

راولپنڈی...اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کےلئے راولپنڈی میں چوہے بلی کا کھیل کئی گھنٹے جاری رہا اتوار کی سہ پہر2بجے لیاقت روڈ پر نمودار ہونے کے بعد کیپٹن صفدر 6گھنٹے تک احتساب بیورو کی ٹیم اور پولیس کو شہر بھر میں گھماتے رہے اس دوران نیب حکام کیپٹن صفدر کی ریلی کے ہمراہ رہے نیب کی ٹیم نے لال حویلی کے باہر اور بھابڑہ بازار میں 2مرتبہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی کوشش کی لیکن کارکنوں کی مزاحمت اور راستے تنگ ہونے کے باعث نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں نیب حکام اور لیگی قائدین کے مابین یہ طے پایا کہ کیپٹن صفدرسکستھ روڈ پر ن لیگ کے دفتر کے باہر گرفتاری دیں گے۔ نیب کی ٹیم ریلی کے ساتھ موجود رہی ۔سکستھ رود پر کیپٹن صفدر نے گاڑی میں کھڑے ہو کر خطاب کیا ۔ خطاب کے بعد دیگر لیگی رہنما گاڑی سے اتر گئے ۔نیب ٹیم نے کیپٹن صفدر کی گاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ کارکنان گاڑی کے ساتھ پیدل چلتے رہے ۔نیب حکام نے کیپٹن صفدر کی گاڑی کا رخ بنی چوک کی جانب موڑ تے ہوئے باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا ۔
مزید پڑھیں:مجرموں کی گرفتاری کے لئے تعاون کرینگے،علی ظفر

شیئر: