Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجرنگی نے مجھے موٹا کہا تو اسے گولیوں سے بھون ڈالا، راٹھی

باغپت۔۔۔۔۔اترپردیش کے مافیا ڈان منا بجرنگی کے قتل کے بعد اس کی اہلیہ سیما سنگھ کا تحریری شکایت نامہ تحقیقات میں شامل کرلیا گیا۔ اس کیس کی تحقیقات کھیکڑا تھانہ انچارج رجنیش کمار سنگھ کررہے ہیں۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے رات گئے سنیل راٹھی کو ضلع مجسٹریٹ جیل میں پیش کیا جہاں عدالت نے 14دن کے ریمانڈکی منظوری دیدی۔ایس پی جے پرکاش سنگھ نے راٹھی سے پوچھ گچھ شروع کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔ راٹھی نے بتایا کہ پہلے منا بجرنگی سے کہا سنی ہوئی پھر اس نے مجھ پر طنز کرتے ہوئے موٹا کہا بعد ازاں میں نے اسے گولیوںسے بھون ڈالا۔پولیس نے منا بجرنگی پر فائرنگ کئے جانیوالے پستول کے ساتھ 22زندہ کارتوس اور 2میگزین بھی برآمد کرلیاجسے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد گٹر میں پھینک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:- - - -مختار انصاری، برجیش ،عتیق اور ببلو کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی سخت

شیئر: