Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے12ہو گئے

پشاور... پشاور میں منگل کی رات اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش دھما کے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد12 ہوگئی ۔ اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور شامل ہیں۔ دھما کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ خود کش تھا۔ ہارون بلور کے پہنچنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یکہ توت میں انتخابی جلسے کے دوران ہارون بلور کے اسٹیج پر پہنچنے پرآتش بازی ہورہی تھی کہ بم دھما کہ ہوا۔ دھماکے کا نشانہ اے این پی کے امیدوار ہارون بلور ہی تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 30 کے قریب ہے۔ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔خاندانی ذرائع نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔اس سے قبل انہیں تشویشناک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے میں ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور بھی زخمی ہوئے ، ان کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد اے این پی کے کارکنان بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ واضح رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور 2012 میں قصہ خوانی بازار میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ،ہارون بلو زخمی ہوئے تھے۔ دریں اثناءنگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے خود کش حملے کی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے اے این پی کے جلسے میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کتنے ہی شدید ہوں لیکن کسی کی جان لینے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔
مزید پڑھیں:پشاور میں خود کش دھماکہ،ہارون بلور سمیت6جاں بحق
 

شیئر: