Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے اور نوعمر لڑکے لڑکیاں لایعنی الفاظ استعمال کرنے لگے

لندن .... زبان دانی اور عبارتوں کے فن کا جائزہ لینے والے ماہرین تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ اب طلباءکی بڑی تعداد ایسے لایعنی، بے مقصد اور زیر تحریر مضمون سے ہم آہنگ نہ ہونے والے الفاظ استعمال کرنے لگے ہیں جو دیکھنے، سننے یا پڑھنے میں بہت پیارے اور دلکش ضرور نظرآتے ہیں مگر انکی کوئی معنویت نہیں ہوتی جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پورا مضمون ہی بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے اور پتہ نہیں چلتا کہ مضمون لکھنے والے طلباءکیا کتنا چاہتے ہیں اور انکا زیر تحریر عبارت سے تعلق کیا ہے۔ ماہرین تعلیم نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید یہ بچہ اس طرح کی لفظی شعبدہ بازی سے اپنے اساتذہ کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اساتذہ پر انکا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ انگریزی زبان میڈیا کے سینٹرکی نگراں ڈاکٹر باربرا ابلیمین کا کہناہے کہ بچوں کو لایعنی لفاظی چھوڑ کر واضح طرز تحریر استعمال کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ حالات بہتر بنانے کیلئے ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ طلباءاپنے الفاظ کا ذخیرہ بڑھائیں اور مختلف جملوں کے تسلسل کے لئے ”چنانچہ“ اور” مزید برآں“ جیسے الفاظ پر خاص توجہ دینی چاہئے۔

شیئر: