Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد شہزادکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت،کرکٹ بورڈ کی تصدیق


لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنراحمد شہزاد عارضی معطلی کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر کرکٹر احمد شہزاد کو معطل کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھیج دیا جس میں انہیں جواب دینے کیلئے کہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ نہیں بتایا کہ احمد شہزاد نے کونسی ممنوعہ شے کا استعمال کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ ایک کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن اس کرکٹر کے نام کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ جس کرکٹر کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں بتایا گیا تھا وہ احمد شہزاد ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا نمونہ ہند کی لیبارٹری میں بھیجا تھا جو واڈا سے منظور شدہ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹیسٹ کی رپورٹ کی مزید تصدیق کیلئے پاکستانی حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد احمد شہزاد عارضی معطلی کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔احمد شہزاد کے پاس یہ گنجائش موجود ہے کہ وہ اپنے ڈوپ ٹیسٹ کے بی سمپل کے تجزیے کی درخواست 18 جولائی تک کرسکتے ہیں یا پھر 27جولائی تک وہ اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔

شیئر: