Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور: قنوج کے قریب سڑک حادثہ ،8افراد ہلاک

لکھنؤ۔۔۔۔آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر تالگرام علاقے میں کار اور ٹریلرمیں زبردست تصادم کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار 3افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 5علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرنیوالوں میں 3خواتین ،3بچے اور 2مردشامل ہیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کار سے نکال کر لکھنؤ میڈیکل کالج میں داخل کرادیا ۔ذرائع کے مطابق کار میں سوار 12افراد راجستھان کے ضلع الور سے سیتا پور جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار ٹریلر سے ٹکراکر حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور لواحقین کو حادثے کی اطلاع دیدی۔
مزید پڑھیں:- - - -ورچوَل آئی ڈی بنا نے کا طریقہ

 

شیئر: