Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد حزب اللہ یمن میں پوری طرح ملوث ہے، المعلمی

ریاض ...اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ لبنان کی دہشتگرد تنظیم حزب اللہ یمن میں حوثی باغیوں کی مدد میں پوری طرح سے ملوث ہے۔ انہوں نے العربیہ چینل کو انٹرویو میں کہا کہ حزب اللہ یمن میں بغاوت کو پانی دینے میں پوری طرح سے ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی باغیوں کو اپنی ہٹ دھرمی سے باز رکھنے میں ذرہ برابر بھی کامیاب ہوئے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ حوثی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ اس صورتحال پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: