Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم لندن سے لاہور کیلئے روانہ

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز لندن سے براستہ ابوظبی لاہور کےلئے روانہ ہوگئے ۔ابوظبی میں چند گھنٹے قیام کے بعد نجی ایئرلائن کا طیارہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا ۔جمعہ کی شام 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ لندن روانگی سے قبل جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ ادھر (ن) لیگ نے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔ شہباز شریف لوہاری گیٹ سے قافلے کی صورت میں لاہور ایئرپورٹ جائیں گے۔ (ن) لیگ کے انتخابی امیدوار مال روڈ اور ریگل چوک پر مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دوسرے شہروں سے آنے والے قافلوں کو سیدھا ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری طرف لاہور ائیر پورٹ جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ن لیگ کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ نیب کی ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ دونوں کو ایپرن سے ہی گرفتار کرکے ہیلی کاپٹرسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب نے وزارت داخلہ سے ایئرپورٹ سے گرفتاری کی اجازت لے لی ۔
 مزید پڑھیں: لندن میں مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

شیئر: