Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعلیٰ کے قافلے کے قریب دھماکا‘ 5 ہلاک

بنوں:  جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تاہم اکرم درانی دہشت گردانہ کارروائی میں محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہل کار اور بچے شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق اکرم خان درانی جلسہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، جس کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ دھماکا خودکش تھا یا بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال بھی پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اکرم خان درانی 2018ء کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عمران خان الیکشن میں کھرے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

شیئر: